Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

نئے مالی سال میں چھوٹے کاروبار کیلئے قرض دینے کافیصلہ

شائع 16 مئ 2020 03:06pm

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ چھوٹے کاروبار کی بہتری کیلئے قرضے دینا ہونگے، عوامی ریلیف کیلئے اقدامات کی ضرورت  ہے۔

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق اجلاس  ہوا ہے۔

وزیراعلی کا کہنا ہے نیا بجٹ بنانے کیلئے نئی حکمت عملی بنانا ہو گی ،نئے مالی سال میں چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے جس لوگ اپنا کاروبارٹھیک کرسکیں گے۔

 اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی شعبہ صحت کو مزید بہتر کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے مزید کہا کہ جاری ترقیاتی اسکیم مکمل کریں گے، غربت کے خاتمے کیلئے اقدام اٹھائیں گے۔

مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ  بجٹ بنانے کیلیے نئی حکمت عملی اپنانا ہوگی، نئے مالی سال میں چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے، قرضوں سے لوگ کاروبارٹھیک کرسکیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عوام  کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔